جنرل عاصم منیر

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کراچی پولیس کے ہیڈ آفس کا دورہ

کراچی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے گزشتہ روز دہشت گردی کا نشانہ بننے والے کراچی پولیس آفس کا دورہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پولیس آفس کراچی کا دورہ کیا ہے۔ دورہ کے موقع پر وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور کور کمانڈر کراچی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس دوران سیکیورٹی حکام کی جانب سے آرمی چیف کو بریفنگ دی گئی اور حملے کے محرکات سے آگاہ کیا گیا۔

دوسری جانب آ ئی جی سندھ غلام نبی میمن نے حملے کی تحقیقات کیلیے کمیٹی تشکیل دے دی جس کی سربراہی ڈی آئی جی سی ٹی ڈی ذوالفقار لاڑک کریں گے، کمیٹی میں ڈی آئی جی ساؤتھ اور ڈی آئی جی سی آئی اے، ایس ایس پی طارق نواز اور انچارج سی ٹی ڈی عمر خطاب بھی شامل ہیں۔ پولیس اعلامیے کے مطابق کمیٹی دہشت گردوں کے سہولت کاروں کی نشاندہی کرے گے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے