قمر زمان کائرہ

پی ٹی آئی میدان میں ہوتی تو پتا چلتا عوام کا غیض و غضب کیا ہوتا ہے، کائرہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ  کا کہنا ہے کہ ہم نے پنجاب حکومت کے خلاف عدم اعتماد لانے کا کہا تھا ن لیگ کے ساتھیوں نے اس وقت کہا کہ حکومت کو مدت پوری کرنے دیں، قمر زمان کائرہ نے یہ بھی کہا کہ  پی ٹی آئی میدان میں ہوتی تو پتا چلتا عوام کا غیض و غضب کیا ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پی ڈی ایم کے جلسوں سے حکومت ڈگمگا گئی تھی، ان جلسوں کی وجہ سے حکومت خوفزدہ ہو چکی تھی اور مکمل لرز چکی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی میدان میں ہوتی تو پتا چلتا عوام کا غیض و غضب کیا ہوتا ہے۔ خیال رہے کہ دوسری جانب شہلا رضا نے کہا کہ جب تک سلیکٹڈ لاتے رہو گے مسائل حل نہیں ہوں گے، ہماری حکومت ہوگی تو ہم کسی دہشتگرد سے مذاکرات نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے