احسن اقبال

پاکستان کو اربنائزیشن کے اہم چیلنج کا سامنا ہے۔ وزیر منصوبہ بندی

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اربنائزیشن کے اہم چیلنج کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیر صدارت نیشنل فلڈ ریسپانس اینڈ کوآرڈی نیشن سینٹر کا اجلاس ہوا جس میں سیلاب کے بعد بحالی اور تعمیر نو کے مختصر اور طویل المدتی منصوبوں سے متعلق مجوزہ ورکنگ پلان کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعمیر نو کے منصوبوں میں قدرتی آفات بشمول موسمیاتی تبدیلی کے مکمنہ اثرات سے بچاؤ کی صلاحیت کو مدنظر رکھا جائے۔ صوبے بحالی و تعمیر نو کے مجوزہ ورکنگ پلان پر اپنی تجاویز سے جلد از جلد آگاہ کریں اور مجوزہ منصوبوں میں صحت اور تعلیم کا انفراسٹرکچر کمیونٹی بیسڈ بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے شہروں پر آبادی کا دباو کم کرنے کے لیے نئے شہر قائم کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان کو اربنائزیشن کے اہم چیلنج کا بھی سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے