شیخ رشید

شیخ رشید کی درخواستِ ضمانت مسترد

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی عدالت نے شیخ رشید کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی۔ خیال رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے عوامی مسلم لیگ کے گرفتار سربراہ، سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کی درخواستِ ضمانت پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سِپرا نے شیخ رشید کی درخواستِ ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی۔ دورانِ سماعت شیخ رشید کے وکلاء سردار عبد الرازق، انتظار پنجوتھہ، پراسیکیوٹر عدنان اور مدعی کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر شیخ رشید کے وکیل سردار عبد الرازق نے عدالت سے درخواستِ ضمانت منظور کرنے کی استدعا کر دی۔ اس کے ساتھ ہی شیخ رشید کے وکلاء سردار عبدالرازق اور انتظار پنجوتھا نے درخواستِ ضمانت پر دلائل مکمل کر لیے۔

واض رہے کہ دوسری جانب پراسیکیوٹر عدنان نے شیخ رشید کی درخواستِ ضمانت کے خلاف دلائل دیے۔ تمام فریقین کے دلائل سننے کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے شیخ رشید کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جس کے بعد عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے شیخ رشید کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

یہ بھی پڑھیں

فیصل کریم کنڈی

ہم جمہوری لوگ ہیں، نہیں چاہتے کہ صوبے میں گورنر راج لگے۔ گورنر خیبرپختونخوا

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہم جمہوری لوگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے