نواز شریف

نوازشریف کے استقبال کیلئے کارکنان ائیرپورٹ نہیں جائیں گے

لاہور (پاک صحافت) نوازشریف کے استقبال کیلئے کارکنان ائیرپورٹ نہیں جائیں گے بلکہ ان کو پارٹی قیادت نے مینار پاکستان پہنچنے کا کہہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کے استقبال کیلئے پارٹی کی سینئر نائب صدر مریم نواز کی نگرانی میں بھرپور تیاریاں جاری ہیں، پارٹی قیادت نے کارکنان کو 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پہنچنے کی کال دی ہے۔

دوسری جانب لاہور ایئرپورٹ پر نوازشریف کی آمد پر کارکنان کی بجائے پارٹی کی سینئر قیادت کو آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوازشریف حفاظتی ضمانت ملنے کی صورت میں عوامی استقبال سے خطاب کریں گے۔ ملک بھر سے آنے والے دیگر رہنما اور کارکنان مینار پاکستان پر جمع ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے