رانا ثناءاللہ

ہمیں وقتی طور پر نقصان ہوا، جو اگلے الیکشن میں پورا ہوجائے گا۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ہمیں وقتی طور پر نقصان ہوا ہے جو اگلے الیکشن میں پورا کریں گے اور پی ٹی آئی کو شکست ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 22 جولائی کو چوہدری پرویز الٰہی کو آسانی سے وزیراعلیٰ پنجاب نہیں بننے دیں گے، اگر لیڈرشپ کی طرف سے منظوری مل جائے تو تحریک انصاف کے 5 سے 7 ارکان اِدھر ادھر ہوجانا کوئی بڑی بات نہیں بلکہ ہوسکتا ہے اس سے زیادہ لوگ ادھر ادھر ہونے کا بھی ارادہ رکھتے ہوں۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ 20 نشستیں پی ٹی آئی کی تھیں جس میں سے ہم نے 5 نشستیں جیتی ہیں، جب (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کا مقابلہ ہوگا تو ہم دو تہائی اکثریت سے جیتیں گے، ان نشستوں پر 2018 کے مقابلے میں ہمارا ایک لاکھ 28 ہزار ووٹ بڑھا ہے، جن کو ابھی ٹکٹ دیا ہے عام انتخابات میں ان کے ساتھ بیٹھ کر بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ ہم قومی اسمبلی تحلیل کردیں اور دو صوبوں میں پی ٹی آئی کی حکومت ہو، عمران خان بھی ایسا نہیں کرسکتا کہ دو صوبوں میں اسمبلیاں تحلیل کردے اور مرکز میں ہماری حکومت قائم رہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے