مرتضی وہاب

ترجمان سندھ حکومت وزیر اعظم کے دورہ سندھ پر پھٹ پڑے

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب وزیر اعظم عمران خان کے دوران سندھ پر پھٹ پڑے، مرتضیٰ وہاب نے وزیر اعظم کے دورہ سندھ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  ہر سال رمضان المبارک میں وزیراعظم کی سندھ میں دلچسپی ہو جاتی ہے، یہ رمضان میں کراچی آتے ہیں اور اپنے اسپتال کیلئے چندہ مانگ کر چلے جاتے ہیں، آج بھی گورنر ہاؤس میں تقریب ہوگی، شوکت خانم ہسپتال کیلئے فنڈ ریزنگ کر کے چلے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق  کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے وزیراعظم ستمبر 2020 میں کراچی تشریف لاتے ہیں، جہاں وہ کراچی والوں کے لئے 1100 ارب کا اعلان کرتے ہیں، آج کراچی والے ایک بار پھر منتظر ہیں کہ وہ پیسے کہاں ہیں؟ کراچی والے دیکھ رہےہیں کہ کیا کام ہوئے کیا ڈیولپمنٹ ہوئیں؟، 50 لاکھ گھر 1 کروڑ نوکریاں دینی تھیں مگر کوئی ایک وعدہ بھی پورا نہ ہوسکا۔

واضح رہے کہ ترجمان سندھ حکومت نے پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ وزیراعظم اعلانات کرتے ہیں لیکن وعدے وفا نہیں ہوتے، ان سے تو ماضی کے منصوبے مکمل نہیں ہو رہے، اسی لئے آج سے کپتان کا نیا نام اعلان خان تجویز کرنا چاہوں گا۔ ان کاکہنا تھا کہ یہ معیشت اور عوام کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ حیدرآباد کی عوام ابھی تک یونیورسٹی کے منتظر ہیں جبکہ صورت حال یہ ہے کہ ابھی تک پی ٹی آئی والوں نے یونیورسٹی کیلئے ایک روپیہ خرچ نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے