عظمی بخاری

مریم نواز کو فالو کرتے ہوئے کے پی کے اور سندھ میں بھی روٹی سستی ہوئی۔ صوبائی وزیر اطلاعات

نارووال (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو فالو کرتے ہوئے کے پی کے اور سندھ میں بھی روٹی سستی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جس صوبے کے پاس تنخواہیں دینے کے پیسے نہیں ہوتے وہ اب ہمیں مشورے دیں گے، بانی پی ٹی آئی کا صحت کارڈ فراڈ کارڈ تھا اور اس فراڈ کارڈ میں کرپشن کی عجیب و غریب کہانیاں دیکھنے کو ملی ہیں۔

عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت صحت کارڈ کو مزید بہتر کر کے نئے سرے سے شروع کرنے جارہی ہے، بیرسٹر سیف اپنی قابلیت اور مہارت کے گر پنجاب میں دکھانے کی بجائے خیبرپختونخواہ میں دکھائیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ کے پی کے اپنے وزیراعلی کو عقل اور شعور بھی دیں، اگر عقل یا شعور دکان سے ملتے تو آپ کے وزیراعلی کو خرید کر بطور تحفہ لازمی تحفہ ارسال کردیتے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

اثاثے تباہ کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے۔ نواز شریف

لاہور (پاک صحافت) نواز شریف کا کہنا ہے کہ اثاثے تباہ کرنے والوں کا احتساب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے