منظور وسان

سیلاب  سے متاثرہ کسانوں کو گندم کے بیج دیں گے، منظور وسان

کراچی (پاک صحافت) مشیر زراعت سندھ منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرہ کسانوں کو گندم کے بیج دیں گے۔ خیال رہے کہ سندھ حکومت نے سیلاب سے متاثرہ کاشتکاروں کو گندم کے بیج کی رقم رواں ماہ فروری کے آخر میں فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر زراعت منظور حسین وسان کی صدارت میں محکمہ زراعت کی نئی اور جاری زرعی اسکیموں کا جائزہ اجلاس سندھ سیکریٹریٹ کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مشیر زراعت منظور وسان کو محکمہ زراعت کی جاری اور نئی زرعی اسکیموں پر بریفنگ اور سیلاب سے متاثرہ کاشتکاروں کو گندم کے بیج کی رقم کی ادائیگی کے پروگرام پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

واضح رہے کہ گندم کے کاشتکاروں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رقم فراہم کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق مشیر زراعت منظور وسان نے اجلاس میں افسران کو احکامات دیتے ہوئے کہا کہ تھر کے کاشتکاروں کو آگہی دینے کیلئے سیمینارز بلائے جائیں، سندھ میں جاری اور نئی تمام اسکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے، کسی صورت میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

9 مئی

وفاقی حکومت کا 9 مئی کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی حکومت نے 9 مئی کو اسلام آباد کے جناح کنونشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے