شرجیل انعام میمن سے ایرانی وفد کی ملاقات، زائرین کے مسائل و مشکلات پر گفتگو

کراچی (پاک صحافت) وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن سے ویران کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران زائرین کے مسائل و مشکلات پر گفتگو کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیرِ اطلاعات شرجیل انعام میمن سے ایران کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ایرانی وفد نے شرجیل انعام میمن سے زائرین کے مسائل و مشکلات پر گفتگو کی۔ اس موقع پر ایرانی وفد نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ زائرین کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

واضح رہے کہ ملاقات کے دوران ایرانی وفد نے کہا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ ایران آنے والے زائرین کے لیے آسانیاں پیدا کریں۔ ملاقات کے دوران شرجیل میمن نے کہا کہ زائرین کے لیے ایرانی حکومت کے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ایسی تجارتی پالیسی کی ضرورت ہے جس سے کاروبار میں آسانیاں ہوں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایسی تجارتی پالیسی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے