فضل الرحمان

جس سے ہم بات نہیں کرناچاہتے، وہ ہم سے کہہ رہا ہے کہ مذاکرات کریں، فضل الرحمان

پشاور (پاک صحافت) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جس سے ہم بات نہیں کرناچاہتے، وہ ہم سے کہہ رہا ہے کہ مذاکرات کریں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک اس وقت بڑے بحرانوں کا مقابلہ کر رہا ہے، ہماری معیشت کو گزشتہ 4 سال میں جس طرح زمین بوس کیا گیا اسے دوبارہ اٹھانا بڑا چیلنج ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبےمیں ملازمین کو تنخواہ دینے کے لیے پیسے نہیں ہے، عمران خان سیاست دانوں کو گالیاں دینے کے بجائے ساڑھے تین سالہ کارکردگی دکھائے یہ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے اسمبلیوں کو تحلیل کرنے کی بات کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ناکامیوں کو چھپانے کےلیے اسمبلیوں کو تحلیل کرنے کی بات کررہی ہے ، دسمبر کی تاریخ کو جانتے ہیں، آج ایک اور نیازی 16 دسمبر کی یاد دلا رہا ہے۔بین الااقوامی ادارے پاکستان کو معاشی کمزور کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے جبکہ آئی ایم ایف قسطوں کی ادائیگی پر نئی شرائط ڈال رہا ہے، ہم اشاروں اور احکامات پر عمل کرنے کو تیار نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے