مریم اورنگزیب

سیلاب کے باعث 400 بچوں سمیت 1200 افراد جاں بحق ہوئے۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں سیلاب کے باعث اب تک 400 بچوں سمیت 1200 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے لوگوں کے مویشی، گھر اور املاک سیلاب میں بہہ گئے۔ وفاق نے سندھ کو 15 ارب، بلوچستان اور کے پی کو 10، 10 ارب روپے فلڈ فنڈنگ میں دیے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثرہ ملکوں کی فہرست میں ہے۔ زمینی رابطے منقطع ہونے کے باعث امدادی سامان ہیلی کاپٹرز کے ذریعے پہنچایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیصل کریم کنڈی

ہم جمہوری لوگ ہیں، نہیں چاہتے کہ صوبے میں گورنر راج لگے۔ گورنر خیبرپختونخوا

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہم جمہوری لوگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے