خرم دستگیر

عمران نیازی جو فتنہ فساد پھیلا رہے ہیں اب اس کا وقت نہیں۔ خرم دستگیر

گوجرانوالہ (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ عمران نیازی جو فتنہ فساد پھیلا رہے ہیں اب اس کا وقت نہیں، یہ وقت قوم کی خدمت کرنے کا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے 9 دن کے پی کے اور سندھ میں گزارے، وزیراعظم کی ہدایت تھی کہ سیلاب زدگان علاقوں میں بجلی جلد بحال کی جائے۔ بجلی کی حد تک سیلاب زدہ علاقوں میں ہم بحالی کر دیں گے، ہمارے گیارہ بہترین افسران فیلڈ میں فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

خرم دستگیر کا مزید کہنا تھا کہ ڈیرھ کڑور سے زائد کی رقم جلد سیلاب اکاونٹ میں جمع کروا دی جائے گی، سب سے بڑا مسئلہ سیلاب زدہ علاقوں میں کھمبے کھڑے کرنے کا ہے جو سیلاب کے دروان گرے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ 300 یونٹ والے صارفین پر فیول پرائس لاگو نہیں ہوگا، 300 یونٹ کا ریلیف گھریلو اور زرعی صارفین کو دیا گیا ہے، اس سے 2 کروڑ 23 لاکھ صارفین مستفید ہو سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے