یوسف رضا گیلانی

یوسف رضا گیلانی کا جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

فاضل پور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے اور امدادی کاموں کا جائزہ لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے فاضل پور میں سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا، فاضل پور میں سیلاب زدگان سے خطاب کے دوران یوسف رضا گیلانی کا سٹیج ٹوٹ گیا، یوسف رضا گیلانی اسٹیج پر لڑکھڑائے اور تقریر جاری رکھی۔ اس موقع پر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے غریبوں کا مال تباہ ہوگیا جبکہ ہسپتال، اسکول بھی بری طرح متاثر ہوئے۔

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ کے پی کے ، سندھ اور جنوبی پنجاب پوری طرح متاثر ہوا، میں نے تمام کیمپوں کا وزٹ کیا ، ریلیف کیمپ کا بھی وزٹ کر چکا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ کے دفاتر کا بھی وزٹ کیا، مخیر حضرات بھی ہمارے ساتھ سامان لے کر آئے ہیں جبکہ کڑوروں کا سامان متاثرین کو دینے والے مخیر حضرات قابل تعریف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی پنجاب کا غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کے خلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے