شہباز شریف

سیلاب سے نقصانات کا تازہ ترین اندازہ 30 ارب ڈالر ہے۔ وزیراعظم

شرم الشیخ (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیلاب سے نقصانات کا تازہ ترین اندازہ 30 ارب ڈالر ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی جس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لاکھوں سیلاب متاثرین کو سردیوں میں گرم کپڑوں کی ضرورت ہے، سیلاب متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیل رہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں آج بھی پانی کھڑا ہے، سیلاب سے نقصانات کا تازہ ترین اندازہ 30 ارب ڈالر ہے ، تعاون کرنے پر عالمی ادارہ صحت اور دیگر کے شکر گزار ہیں۔ کانفرنس کے موقع پر وزیرا‏عظم سے مختلف ملکوں اور اداروں کے سربراہوں نے ملاقات کی۔ شہباز شریف سے اسپین، نائیجر، ایسٹونیا، کویت، بحرین، تاجکستان، عراق، انڈونیشیا اور لبنان کے قائدین نے الگ الگ ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ

وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے