نیب

نیب کیجانب سے توشہ خانہ کیس کی تحقیقات شروع

اسلام آباد (پاک صحافت) قومی احتساب بیورو نیب نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے عمران خان کی جانب سے بیرون ملک سربراہان مملکت سے ملنے والے تحائف خریدتے وقت ان کی قیمتوں کے غلط تخمینے کے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے۔ نیب نے معاملے کی تحقیقات کے لئے کابینہ ڈویژن اور سرکاری توشہ خانہ سے تحائف کا ریکارڈ حاصل کرلیا، ڈی جی نیب راولپنڈی توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کی نگرانی کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ ماہ توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو الزامات ثابت ہونے پر قومی اسمبلی کی رکنیت سے نااہل قرار دے دیا تھا۔ عمران خان کی نااہلی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست زیر سماعت ہے لیکن دوسری جانب نیب نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان میں لوگ کھلے دل سے بات سنتے ہیں، راحیلہ درانی

لاہور (پاک صحافت) بلوچستان اسمبلی کی سابق اسپیکر راحیلہ درانی نے کہا ہے کہ بلوچستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے