احسن اقبال

عمران خان مافیا سے نہیں بلکہ پاکستان سے لڑرہے ہیں۔ احسن اقبال

لاہور (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان اس وقت مافیا سے نہیں بلکہ پاکستان اور پاکستان کی تعمیر و ترقی سے لڑ رہے ہیں۔ حکومتی نااہلی پاکستان کی سب سے بڑی دشمن ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کی لڑائی پاکستان کی ترقی سے ہے۔ وہ سی پیک سمیت دیگر تمام ترقیاتی منصوبوں سے لڑ رہے ہیں۔ سب سے بڑا مافیا عمران خان ہی ہے۔ جو ملک کو تباہی کی طرف دھکیل رہا ہے۔ ملکی معیشت کو آئی ایم ایف کے حوالے کیا گیا ہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ حکومت تین سال سے پارٹ ٹائم وزیر خزانہ سے چل رہی ہے۔ پارٹ ٹائم وزیر خزانہ سے کام چلا رہے ہیں۔ آپ کے پاس ٹیم نہیں، آپ کو نہیں پتہ حکومت کیسے چلتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ مخالفین اور اپنوں کے ساتھ انتقامی کارروائی کررہے ہیں۔ ملک کو ڈاکو اسٹیٹ بنا رہے ہیں، اس سے معیشت نہیں چلتی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے