سیکرٹری جنرل

عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کو قرضوں میں چھوٹ دیں۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

شرم الشیخ (پاک صحافت) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کو قرضوں میں چھوٹ دیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے کہا کہ پاکستان کو ان لمحات میں مدد کی ضرورت ہے، پاکستان کو آبادکاری کے لیے بڑے پیمانے پر فنڈز کی ضرورت ہے، عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ پاکستان کی بھرپور مدد کرے۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو قرضوں میں ریلیف اتنا نہیں ملا جتنا ملنا چاہیے تھا، عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کو قرضوں میں چھوٹ دیں، پاکستان کو مشکل سے نکالنے میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، پاکستان عالمی برادری کی بھرپور امداد کا مستحق ہے، پاکستان نےلاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کی ہے۔ پاکستان میں ایک دوسرے کی مدد کا جو جذبہ دیکھا اس کی مثال عالمی برادری میں نظر آنی چاہیے، عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ پاکستان کی بڑے پیمانے پر مدد کریں، ضرورت ہے کاپ کانفرنس اس صورت حال کو تسلیم کرے اور نمٹنے کے لیے واضح روڈ میپ تیار کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اوسط آمدنی والا ملک ہے تاہم اسے قرضوں میں ریلیف والا فائدہ نہیں ملا، عالمی مالیاتی اداروں، جی ٹوئنٹی پاکستان جیسے اوسط آمدنی والے ممالک کے لیے قرضوں میں چھوٹ کا مکینزم بنائیں، ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ اوسط آمدنی والے ملکوں کو رعایتی فنڈنگ تک رسائی ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے