ٹیلی فونک رابطہ

نواز شریف کا فضل الرحمان سے رابطہ، ہر قدم پر پی ڈی ایم کاساتھ دینے کی یقین دہانی

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، اس موقع پر نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے جو بھی فیصلہ کیا جائے گا، ن لیگ بھرپور ساتھ دے دی۔

تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس کے دوران ملک کے اہم سیاسی مسائل زیر غور رہے۔دونوں رہنماؤں نے موجودہ حکومت سے عوام کو نجات دلانے کے لیے تحریک کو تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور میاں نواز شریف کے درمیان حکومت مخالف لانگ مارچ اور اِن ہاؤس تبدیلی سمیت مختلف اہم قومی امور پر بھی مشاورت ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ ٹیلی فونک رابطے کے دوران  دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی سیاسی صورتِ حال اور پی ڈی ایم کی تحریک پر طویل مشاورت ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کو آج پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کے ایجنڈے پر بھی اعتماد میں لیا ہے۔ فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ اب ان حکمرانوں سے عوام کو نجات دلانے کا وقت آ چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ سعد رفیق کو ن لیگ کا سیکریٹری جنرل بنائے جانے کا امکان

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کو ن لیگ کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے