اسحاق ڈار مولانا

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ایک اہم ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی جے یو آئی ف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ایک اہم ملاقات ہوئی ہے۔ جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورت حال سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وفاقی وزیر کی آمد پر ان کا پر تپاک استقبال کیا۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے مولانا فضل الرحمن کو سودی بینکاری کے معاملے پر حکومتی اپیل واپس لینے کے فیصلے سے بھی آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے