عبدالقادر پٹیل

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہیلتھ کیمپس لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیر صحت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہیلتھ کیمپس لگانے کا سلسلہ جاری ہے، کیمپس میں بچوں کو ویکسین بھی لگائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ ہیلتھ کیمپس قومی و صوبائی پولیو ایمرجنسی آپریشنز سنٹرز اور آ غاخان ہسپتال کے اشتراک سے لگائے جارہے ہیں۔ سیلاب زدہ علاقوں میں 25 ہیلتھ کیمپس میں طبی امداد دی جارہی ہے، خیبرپختونخوا میں 16، پنجاب میں 4 اور سندھ میں 5 ہیلتھ کیمپس میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہیں۔

عبدالقادر پٹیل کا مزید کہنا ہے کہ کیمپس میں ادویات اور بچوں کی ویکسینیشن کو یقینی بنارہے ہیں جبکہ جلد کے امراض، آنکھوں کے انفیکشن، اینٹی ڈائریا کی ادویات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزارت صحت صوبائی حکومت کے ساتھ ملکر سیلاب متاثرین کو طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

یوسف رضا گیلانی

چیئرمین سینیٹ کی رفح میں اسرائیلی فوج کی حالیہ دراندازی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے رفح میں اسرائیلی فوج کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے