مراد علی شاہ جاپان

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی جاپانی سفیر سے ملاقات

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے جاپانی سفیر سے ایک اہم ملاقات کی ہے جس میں سیلاب سے ہونے والے نقصان پر گفتگو کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے جاپان کے سفیر مسٹر متسو ہیرو واڈا سے وزیراعلی ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔ جس میں انہوں نے موسلادھار بارشوں، سیلاب سے پیدا ہونے والے انسانی بحران اور دورہ پر آئے ہوئے سفارت کاروں کے ساتھ ان کی حکومت کی جانب سے جاری امدادی کاموں پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعلی مراد علی شاہ نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب میں 600 لوگ انتقال کرگئے، 9000 لوگ زخمی ہوئے اور 3 ملین گھر تباہ ہوگئے ہیں۔ 3.3 ملین ایکڑوں پر فصلیں تباہ ہوگئی ہیں، یہ پہلی مرتبہ ہے کہ 23 اضلاع متاثر ہوئے ہیں، ہمارے کافی شہر پانی میں ڈوبے ہیں۔ دوسری جانب جاپانی سفیر مسٹر متسو ہیرو واڈا نے کہا کہ ہم سندھ کے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے مدد کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے