مریم اورنگزیب

عمران خان دھونس اور دھمکی کے ذریعے این آر او مانگ رہے ہیں۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان دھونس اور دھمکی کے ذریعے این آر او مانگ رہے ہیں، ان کا مسئلہ انا اور اقتدار کی ہوس ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پہلے فیصلہ کرے کہ ان کا مسئلہ ہے کیا، بیرونی سازش؟، حقیقی آزادی؟، الیکشن کمشنر؟، کرپشن کا این آر او؟، یہ بیرون ملک سازش نہیں بلکہ فارن فنڈنگ کی حقیقی سازش سے این آر او چاہتے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کو سیلاب میں ڈوبا ملک اور عوام نظر نہیں آرہے، یہ بیمار، شکست خوردہ ذہنیت اور کرپٹ انسان ہے جو فرح گوگی اور بشریٰ بی بی کیلئے این آر او مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ امریکہ کے خلاف بیان بازی بھی کرتے اور چھپ چھپ کر ملاقاتیں بھی ہورہی ہیں، عمران صاحب بتائیں کہ الیکشن کمشنر نے کیا گناہ کیا ہے، 8 سال سے زیرالتواء فارن فنڈنگ کیس میں فیصلہ ہی سنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے