مریم نواز

شاہد خاقان عباسی نوازشریف کے دیرینہ ساتھی اور میرے بڑے بھائی ہیں۔ مریم نواز

بہاولپور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نوازشریف کے دیرینہ ساتھی اور میرے بڑے بھائی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں شاہد خاقان عباسی سے خود ملوں گی، ہم اپنے دلوں کی باتیں ایک دوسرے کے سامنے رکھیں گے لیکن مخالفین اس میں جو خوشی ڈھونڈنے کی کوشش کررہے ہیں انہیں وہ خوشی نہیں ملے گی کیونکہ شاہد خاقان عباسی بہت باوفا اور بااصول آدمی ہیں۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف بہت جلد وطن واپس آئیں گے، انہوں نے تیاری بھی شروع کردی ہے لیکن ٹکٹ کنفرم ہونے تک حتمی تاریخ نہیں بتا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اقتدار تک پہنچنے کے لیے بیساکھیوں کی ضرورت تھی، چار سال اقتدار میں رہے تو اسٹیبلشمنٹ کی تعریف کرتے رہے، اقتدار سے باہر آئے تو اسٹیبلشمنٹ کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے