مراد علی شاہ

سندھ میں مغرب کے بعد گھر سے باہر نکلنے پر پابندی عائد

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ نے مغرب کے بعد گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ صرف انتہائی ضروری کام سے ہی شہری باہر جاسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔ جس میں کراچی سمیت صوبے بھر میں جاری لاک ڈاون کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مغرب کے بعد شہریوں کے گھروں سے نکلنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ صرف ہسپتال یا ضروری کام سے نکلنے والے شہریوں کو اجازت دی جائے گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کراچی میں مغرب کے بعد تمام پارکس کی لائٹیں بند کر دی جائیں گی، بیکری اور ملک شاپ بھی رات 12 تک کھلی رہیں گی۔ وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایس پی کو ایس او پیز پرسختی سے عمل کرانے کی ہدایت دے دی۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عدالت سے گزارش ہے کہ 9 مئی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے گزارش ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے