بلوچستان میں پانچ اہلکار شہید اور دو زخمی

بلوچستان میں پانچ اہلکار شہید اور دو زخمی

بلوچستان(پاک صحافت) بلوچستان میں دو حملوں میں پانچ ایف سی اہلکار شہید ہوگئے، صوبے کے مختلف علاقوں میں دو حملوں میں فرنٹیئر کور کے پانچ ارکان حملوں کی وجہ سےشہید اور دو زخمی ہوگئے۔

جمعرات کے روز صوبائی دارالحکومت کے مغربی بائی پاس کے علاقے میں پیش آنے والے ایک واقعے میں ، ایک ایف سی سپاہی شہید اور دو دیگر زخمی ہوگئے جب سڑک کے کنارے کھڑی موٹرسائیکل پر نصب ریموٹ کنٹرول بم پھٹا۔

پاس سے گزرتے سینئر پولیس آفیسر شوکت مہمند نے بتایا “یہ بم دھماکا فرنٹیئر کور کی سرکاری گاڑی کے قریب ہوا جس میں ایک ایف سی کا جوان موقع پر ہی شہید اور دو دیگر فوجی زخمی ہوگئے۔” پولیس افسر نے بتایا “سڑک کے کنارے کھڑی موٹرسائیکل سے لپٹے ایک دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلے کو ریموٹ کنٹرول سے اڑایا گیا۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں دہشت گردوں کا بزدلانہ حملہ، پاک فوج کے 7 جوان شہید ہوگئے

دھماکے کے بعد ایف سی اور پولیس کے اہلکار علاقے پہنچ گئے اور دھماکے کے متاثرین کو اسپتال منتقل کیا۔ دوسرے واقعے میں ضلع کوہلو کے کاہان علاقے میں فرنٹیئر کور کے چار جوان اپنی چوکی پر مسلح افراد کے حملے میں شہید ہوگئے۔ ذرائع نے بتایا کہ مسلح افراد نے دوسرے روز زمان خان چوکی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چار ایف سی فوجی  مارے گئے۔

پاکستان کے صوبے بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کے خلاف ایسے حملے اکثر ہوتے رہتے ہیں جن میں بڑی تعداد میں فوجی اہلکار مارے جاچکے ہیں جبکہ جوابی کارروائی میں شدت پسندوں کو بھی موت کے گھاٹ اتاراگیاہے۔یہ صوبہ شورش زدہ ہے جہاں علیحدگی پسند تنظمیں وسائل کی منصفانہ تقسیم اور دیگر معاملات کے حق میں تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ  یہ شدت پسند صوبے کے باہر بھی پہنچ کرفوجی تنصیبات پر حملے کرتے رہتے ہیں لیکن پچھلے کچھ عرصہ سے ان حملوں میں کافی حد تک کمی بھی واقع ہوئی ہے جسے سیکورٹی فورسز کی کامیابی کے طور پر دیکھاجارہاہے تاہم ابھی بھی خطرات موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے