مراد علی شاہ وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی، کورونا کیسز حد سے بڑھ گئے، اسپتالوں میں جگہ ختم

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے کہ اس وقت کراچی میں کورونا کیسز کی تعداد حد سے بڑھ گئی ہے جبکہ اسپتالوں میں جگہ ختم ہوگئی ہے۔ پابندیوں کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جو کہ تشویشناک ہے۔ کراچی میں شرح 13 فیصد سے زیادہ اور حیدرآباد میں 10فیصد سے زیادہ رہی ہے۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا ہے کہ صورت حال تشویش ناک ہے، اس وقت کئی اسپتالوں میں جگہ ختم ہوگئی ہے۔ بازار 8 کے بجائے اب 6 بجے بند ہوجائیں گی، ہوٹلوں پر ڈائن ان اور ڈائن آوٹ بند رہے گی تاہم ٹیک اوے اور ہوم ڈیلوری کھلی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسکول اور کالج مزید دو ہفتے بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے