درد

آنکھوں میں درد کیوں ہوتا ہے؟

کراچی (پاک صحافت) انکھوں میں درد کیوں ہوتا ہے؟ اس حوالے سے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ آنکھ کا درد آنکھ پر پڑنے والے دباؤ یا تھکاوٹ کی علامت ہوسکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق درد شقیقہ اور ناک کے ہڈیوں میں درد کی وجہ سے بھی آنکھوں کے ارد گرد درد ہوتا ہے۔  ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کچھ معاملات میں آنکھوں کا درد زیادہ سنگین علامت کا اظہار بھی ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  کسی شخص کو یہ بھی محسوس ہوسکتا ہے کہ ان کی آنکھوں میں خارش ، درد ، جلن  یا یہ کہ اس میں کوئی چیز پھنس گئی ہے۔ آنکھیں جب تھک جاتی ہیں تو درد کا احساس ہوتا ہے۔ یہ اکثر اس وقت ہوتا ہے جب کوئی شخص ایسا کام کر رہا ہو جس میں طویل مدت تک آنکھوں کی توجہ مرکوز کرنا شامل ہو جیسے: (1) کمپیوٹر یا ٹی وی اسکرینوں کو دیکھنا (2) ڈرائیونگ   (3)  پڑھنا

واضح رہے کہ آنکھوں کو آرام دینے سے درد میں بہتری آسکتی ہے۔ نیشنل آئی انسٹی ٹیوٹ (NEI) تجویز کرتا ہے کہ 20 منٹ تک کسی چیز یا کام توجہ رکھنے کے دوران 20 فٹ دور کسی چیز کو 20 سیکنڈ کیلئے دیکھیں، اس سے آنبکھوں کو وقتاً فوقتاً آرام ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

وزیر اعظم پاکستان نے ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا

پاک صحافت اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے قائم مقام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے