مرتضی وہاب

سندھ حکومت کا بیرسٹر مرتضٰی وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی بنانے کا فیصلہ

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت نے بیرسٹر مرتضٰی وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے،  ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ  سید مراد علی شاہ کی تجویز پر پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے  مرتضٰی وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی بنانے کی منظوری دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس سے قبل مشیرِ ماحولیات مرتضیٰ وہاب کی بطور ایڈمنسٹریٹر تعیناتی کی صوبائی کابینہ کے کئی اراکین نے مخالفت کی تھی۔  مصدقہ ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی امریکا سے وطن واپسی پر مرتضیٰ وہاب کی بطور ایڈمنسٹریٹر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی امریکا سے وطن واپسی اگلے ہفتے متوقع ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کی واپسی پر مرتضیٰ وہاب کی بحیثیت ایڈمنسٹریٹر کراچی نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ 1 ماہ کے دوران دوسری دفعہ امریکی دورے پر گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے