شہبازشریف

وفاق اگر بلوچستان کو فنڈز دیتا ہے تو یہ عوام کا حق ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وفاق اگر بلوچستان کو فنڈز دیتا ہے تو یہ عوام کا حق ہے، بلوچ، پٹھان ،سندھی یا پھر پنجابی، یہ سب کا پاکستان ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ 2 ماہ میں افسران نے سیلاب زدگان کے سلسلے میں جو محنت کی وہ قابل ستائش ہے، ہمیں تعلیم اور صحت کے شعبے میں مزید اچھے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے مقامی عمائدین سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان لاکھوں افراد کی قربانیوں سے معرض وجود میں آیا، اس لئے نہیں کہ امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہوجائے، امیروں کا پاکستان دوسرا اور غریبوں کا پاکستان اور ہو۔ پاکستان اس لئے بنا تھا کہ ہر فرد چاہے وہ مسلمان ہو، ہندو ہو، سکھ، عیسائی یا پارسی ہو، کے آئین میں برابر کے حقوق ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ قائد اعظم نے اپنی 11 اگست 1947 کی تقریر میں یہی فرمایا تھا لیکن اب تک یہ خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکا۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ لوگ ہندستان میں اپنا سب کچھ چھوڑ کر یہ خواب لے کر آئے تھے کہ پاکستان معرض وجود میں آئے گا تو سب کو ان کے حقوق ملیں گے، سب اپنی محنت، ایمانداری او دیانت کے بل بوتے پر معاشرے میں اپنا مقام حاصل کریں گے لیکن ایسا نہیں ہے، آج جس کی لاٹھی اس کی بھینس ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب پاکستان

پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری؛ سعودی وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان میں سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے تحت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے