گھی چینی

گھی اور چینی سمیت متعدد اشیا کی قیمتوں میں مزید اضافہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی بجٹ کے پیش ہونے کے نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ گھی اور چینی سمیت متعدد اشیا کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گھی اور کوکنگ آئل کی مختلف کمپنیوں نے قیمتوں میں اضافہ کیا ہے جبکہ چینی بھی مزید مہنگی کردی گئی ہے۔ تھوک مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 94 روپے سے بڑھ کر 100 روپے ہوگئی ہے جبکہ پچاس کلو کی پوری پانچ ہزار کی ہوگئی ہے۔

درجہ اول گھی کی قیمت میں 38 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا جس کے نتیجے میں درجہ اول کا گھی 305 روپے سے بڑھ کر 343 روپے ہوگیا۔ درجہ دوئم کے گھی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا جس کے باعث درجہ دوئم کے گھی کے نرخ 270 روپے سے بڑھ کر 285 روپے ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے