اسحاق ڈار

سعودی عرب، یو اے ای نے آئی ایم ایف کو پاکستان کی 3 ارب ڈالر فنانسنگ کی تصدیق کردی۔ وزیرخزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سعودی عرب، یو اے ای نے آئی ایم ایف کو پاکستان کی 3 ارب ڈالر فنانسنگ کی تصدیق کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کی تمام شرائط پوری ہوگئیں، امید ہے کہ آئی ایم ایف جلد اسٹاف لیول معاہدہ کرکے ایگزیکٹو بورڈ سے منظور کرائے گا۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا ہے کہ سعودی عرب اور یو اے ای نے فنانسنگ کے بارے آئی ایم ایف کو آگاہ بھی کردیا ہے۔ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 2 ارب ڈالر ، اور یو اے ای نے ایک ارب ڈالر فراہم کرنے کی تصدیق کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کی تمام شرائط پوری ہوگئیں، انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ آئی ایم ایف جلد اسٹاف لیول معاہدہ کرکے ایگزیکٹو بورڈ سے منظور کرائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کئی ماہ سے فلسطینیوں پر اسرائیل بم برسا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے