قادر شاہ

صوبائی وزیر کا وفاق سے سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ

کراچی (پاک صحافت) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے وفاق سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سی این جی کی قیمتوں کو فورا واپس لے۔ تاکہ اس سے بڑھنے والی مہنگائی کو روکا جاسکے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ سندھ قادر شاہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس کی بندش کا ڈرامہ اس کی قیمتیں بڑھانے کے لیے کیا گیا تھا۔ پہلے گیس کی فراہمی معطل کی گئی پھر صوبہ سندھ میں سی این جی 17 روپے مہنگی کر دی گئی۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ قادر شاہ کا مزید کہنا ہے کہ دیگر چیزوں کی طرح سی این جی پر بھی وفاق سبسڈی دے۔ سی این جی کی قیمتوں میں کئے گئے اس اضافے سے کیا کرائے اور مہنگائی میں اضافہ نہیں ہو گا؟

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے