احسن اقبال

سپریم کورٹ معاشی بحالی کی کوششوں پر پانی پھیر رہی ہے۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے متنازعہ فیصلے معیشت کی بحالی کے لیے کی جانے والی حکومتی کوششوں پر پانی پھیر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے متنازعہ فیصلے سیاسی بحران کو گہرا کر کے اور ملک میں سیاسی بے یقینی کو بڑھا کر معیشت کی بحالی کی تمام کوششوں پہ پانی پھیر رہے ہیں، سیاسی استحکام مضبوط معیشت کے لئے ناگزیر ہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ 1997 سے قبل قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات میں 3 روز کا وقفہ ہوتا تھا اسے ختم کرکے 1 دن الیکشن کروانے کا اصول اپنایا گیا تاکہ قومی اسمبلی کے الیکشن صوبائی اسمبلی کے الیکشنز پر اثر انداز نہ ہوسکیں، کیا سپریم کورٹ اب یہ چاہ رہی ہے کہ پنجاب کا صوبہ پہلے حکومت قائم کرکے پورے ملک کے انتخابی عمل پہ اثر انداز ہو؟۔

انہوں نے کہا کہ 90 دن میں انتخابات اگر آئینی تقاضہ ہیں تو کے پی میں انتخابات کے لئے کیوں آنکھیں بند کرلی گئیں؟ کیا جو آئین پنجاب پہ لاگو ہوتا ہے وہ کے پی کے لئے لاگو نہیں؟۔ مصطفی ایمپیکس کیس میں سپریم کورٹ نے وزیراعظم اور وزیراعلی کے صوابدیدی اختیارات حرام قرار دئیے لیکن چیف جسٹس کے لئے صوابدیدی اختیارات حلال کیسے ہوسکتے ہیں؟۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے