خواجہ آصف

دہشتگردوں کیخلاف انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن جاری رہیں گے۔ وزیر دفاع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن جاری رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق دور میں انسانوں کو ذبح کرنے والوں کو صدارتی معافی دی گئی، اجلاس میں اس بات پر اتفاق موجود تھا کہ سابق دور میں کیے گئے مذاکرات غلط تھے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف نیا آپریشن نہیں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن جاری رہیں گے، کوئی نئے آپریشن کی بات نہیں، جو سلسلہ پہلے جاری تھا وہی مؤثر اندازمیں جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے ان کیمرا اجلاس میں عسکری حکام کی جانب سے ملک کی مجموعی سکیورٹی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

آئین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیلئے کوئی جگہ نہیں۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ آئین کی خلاف ورزی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے