سراج الحق

پی ٹی آئی نے نظام میں بہتری لانے کیلئے ایک قدم بھی نہیں اٹھایا۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے اقتدار میں آنے کے بعد ساڑھے تین سال میں پاکستان میں موجود نظام میں بہتری لانے اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ایک قدم بھی نہیں اٹھایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی تبدیلی کا نعرہ لگا کر آئی مگر ساڑھے 3 برس میں اس حکومت نے بھی نااہلی کے ریکارڈ قائم کیے۔ آج صورتحال یہ ہے کہ مہنگائی کا طوفان ہے، بے روزگاری کا جن بے قابو ہو چکا ہے اور ملک پر اربوں ڈالر کا مزید قرض چڑھ چکا ہے۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کی لڑائی کسی فرد یا جماعت کے بجائے اس فرسودہ نظام سے ہے جو ملک پر مسلط ہے۔ ہماری جدوجہد کا مرکز و محور ملک میں اسلامی انقلاب برپا کرنا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ پرامن جمہوری جدوجہد کے ذریعے ملک میں قرآن و سنت کا نظام نافذ کریں، سودی معیشت کا خاتمہ کریں اور پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلام کا قلعہ بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے