عبدالقادر پٹیل

چیئرمین پی ٹی آئی کو جھوٹا ثابت کرنے کیلئے اس کی پرانی تقاریر کافی ہیں۔ عبدالقادر پٹیل

کراچی (پاک صحافت) عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جھوٹا ثابت کرنے کے لیے اس کی پرانی تقاریر کافی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کیماڑی میں گرلز کالج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ جناح اسپتال، این آئی ایچ اور این آئی سی وی ڈی اسی ماہ سندھ حکومت کو ملیں گے۔ کراچی کے 3 بڑے اسپتال اسی ماہ وفاق سے واپس سندھ کو مل جائیں گے، یہ اسپتال سندھ کی امانت تھے۔ کیماڑی کی بڑھتی آبادی کی وجہ سے پانی کی کمی مسئلہ ہے، پی ٹی آئی کی حکومت نے 4 سال کے دوران کوئی منصوبہ نہیں دیا۔

عبدالقادر پٹیل کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو عوام پر تباہی کے لیے مسلط کیا گیا تھا، آئینی طریقے سے پی ٹی آئی حکومت کا خاتمہ کیا۔ پی ٹی آئی کےخلاف عدم اعتماد نہیں لاتے تو ملک کے حالات مزید خراب ہوجاتے، ہم نے اپنے سیاسی مستقبل کو داو پر لگا کر حکومت کے خلاف عدم اعتماد پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں علم تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ملک کو مزید تباہی کی جانب لے جارہے ہیں، پہلا وزیراعظم ہے، جسے آئینی طریقے سے گھر بھیجا گیا۔ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ہمیشہ سے وزیراعظم کو غیرآئینی طریقوں سے ہٹایا گیا، بھٹو کو پھانسی دی گئی نوازشریف کو نااہل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے