آصف زرداری

سندھ کے عوام ہمارے کام کیوجہ سے پیپلزپارٹی کو ووٹ دیتے ہیں۔ آصف زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) آصف زرداری کا کہنا ہے کہ سندھ کے عوام بھٹو کے نام کی وجہ سے نہیں بلکہ ہمارے کام کی وجہ سے پیپلزپارٹی کو ووٹ دیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے نجی ٹی وی چینل کو دئے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو نے سندھ میں صرف ایک پل بنوایا تھا وہ بھی ان کی اپنی زمینوں کی طرف جاتا تھا لیکن ہم نے چھ پل بنوائے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کے نظام میں بہت بہتری آئی ہے۔

آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان 2035 تک حکومت میں بیٹھے رہنے کا پلان بنا چکے تھے لیکن ہم نے ان کا پلان ناکام کردیا، جنرل باجوہ نے ہمیں آفر کی تھی کہ اگر آپ عدم اعتماد کی تحریک نہ لے کر آئیں تو وہ عمران خان سے استعفی لے کر انتخابات کروا دیں گے لیکن ہم نے ان کی یہ آفر قبول نہیں کی۔

سابق صدر نے کہا کہ انہوں نے توشہ خانہ سے ایک بلٹ پروف گاڑی لی تھی ، جس کی مکمل قیمت بمعہ ٹیکس ادا کی گئی تھی کیونکہ ان کی جان کو خطرہ تھا لیکن انہوں نے عمران خان کی طرح تحفے کو فروخت نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے