سیکیورٹی فورسز

دہشت گردوں کیخلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 9 دہشتگرد ہلاک

مستونگ (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے نو دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے جبکہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مستونگ کے علاقے روشی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں 9 مبینہ دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ دہشت گردوں کے زیر استعمال کیمپ سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ اسلحہ میں 9 کلاشنکوف، 20 کلو دھماکا خیز مواد اور ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ روز میران شاہ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔ دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی جس سے پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے۔ جبکہ سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے دہشت گرد مارا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے