واٹس ایپ

واٹس ایپ کا اپنے کالنگ تجربے کو بہتر بنانے کے لیے نئے طریقے کا اعلان

کیلیفورنیا (پاک صحافت) دنیا بھر میں مقبول میسجنگ اور آڈیو ویڈیو کالنگ ایپ واٹس کی جانب سے صارفین کو ایک اور اچھی خبر سنا دی گئی ہے۔  خیال رہے کہ واٹس ایپ اور فیس بک کے سربراہ ول کیتھ کارٹ نے ٹوئٹر کے ذریعے صارفین کو واٹس ایپ  کالنگ تجربے کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے آگاہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پر مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے کالنگ تجربے کو بہتر بنانے کے لیے نئے طریقے کا اعلان کردیا۔ واٹس ایپ کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کوئی بھی گروپ ممبر اس نئے طریقے  کے ذریعے کسی بھی گروپ پر ہونے والی کال کو اب خود سے کسی بھی وقت جوائن کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ اور فیس بک کے سربراہ کیتھ کارٹ کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  اگر کوئی صارف گروپ کال میں شامل ہونا چاہتا ہے یا چھوڑنا چاہتا ہے تو  اپنی گروپ چیٹس سے با آسانی سے ایسا کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو فائل شیئرنگ کیلئے انٹرنیٹ کی ضرورت ختم کردے گا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے بہترین فیچر پر کام کیا جا رہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے