مہنگائی

پاکستان میں مہنگائی کی شرح 14.48 فیصد تک پہنچ گئی

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک بھر میں گزشتہ صرف ایک ہفتے کے دوران انتیس اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد پاکستان میں مہنگائی کی شرح چودہ فیصد سے بڑھ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ادراہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 14.48 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ایک ہفتے میں آلو، ٹماٹر، گھی سمیت 29 اشیائے خوردونوش مہنگی ہوئی ہیں۔

ٹماٹر کی فی کلو قیمت 66 روپے سے بڑھ کر 94 روپے ہو گئی۔ آلو کی فی کلو قیمت میں 1 روپیہ اور چینی کی فی کلو قیمت میں 42 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ لہسن کی فی کلو قیمت میں 5 روپے اور ڈالڈا گھی فی کلو 6.67 روپے مزید مہنگا ہوا۔ ایک ہفتے کے دوران انڈوں کی فی درجن قیمت میں 2.17 روپے کا مزید اضافہ ہوا ہے۔ ایل پی جی کا سلنڈر 2167.31 روپے سے بڑھ کر 2321.46 روپے کا ہو گیا۔ دال ماش کی قیمتوں میں 29 پیسے اور تازہ دودھ کی قیمتوں میں 46 پیسے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے