شرجیل میمن

دہشت گرد جہاں نظر آئے انہیں عبرتناک سزا دینی چاہیے، شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے دہشتگردانہ کاروائیوں  کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے دہشت گرد جہاں  بھی نظر آئے انہیں عبرتناک سزا دینی چاہیے۔  خیال رہے کہ انہوں نے یہ بات نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

تفصیلات کے مطابق  نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے ایک جماعت دہشت گرد تنظیموں سے بات کرتی ہے۔ شرجیل میمن نے کہاکہ جو دہشت گرد پکڑے گئے انہیں عمران خان حکومت میں معافی دی گئی، یہ باتیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔

واضح رہے کہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ سندھ پولیس اور رینجرز کو سلام پیش کرتے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگیں قومیں لڑتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے