بلاول بھٹو زرداری اور یورپین یونین کے امورِ خارجہ کے سربراہ جوزپ بوریل کی ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور یورپین یونین کے امورِ خارجہ کے سربراہ جوزپ بوریل کے درمیان جرمنی میں جاری میونخ سیکیورٹی کانفرنس کی سائیڈ لائنز پر ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ماحولیات، علاقائی سیکیورٹی، مائیگریشن، قوانین پر مشتمل ورلڈ آرڈر، باہمی اور دیگر بین الاقوامی امور پر گفتگو کی۔

تفصیلات کے مطابق یونین کے امورِ خارجہ کے سربراہ جوزپ بوریل نے اس ملاقات کے حوالے سے کہا کہ پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے علاقائی مسائل اور سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  اُنہوں نے کہا کہ میں نے اس ملاقات میں بین الاقوامی قوانین پر مبنی آرڈر کے تحفظ کے لیے  یورپین یونین کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش پر زور دیا۔

واضح رہے کہ دوسری جانب، پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں بتایا کہ میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے موقع پر جوزپ بوریل کے ساتھ اچھی بات چیت ہوئی، علاقائی اور عالمی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے لکھا کہ وہ پاکستان اور یورپین یونین کے درمیان تعلقات کو مزید بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے