حسین نواز

ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی بریت انصاف کی فتح ہے۔ حسین نواز

لندن (پاک صحافت) حسین نواز کا کہنا ہے کہ ایون فیلڈ فلیٹس ریفرنس میں مریم نواز کی بریت انصاف کی فتح ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے بڑے صاحبزادے حسین نواز نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایون فیلڈ فلیٹس ریفرنس میں دادا میاں شریف کے اثاثے نواز شریف سے جوڑنے کی کوشش کی گئی۔ فیصلہ ثابت کرتا ہے کہ کس طرح نواز شریف اور مریم نواز کو نشانہ بنایا گیا۔

حسین نواز کا مزید کہنا تھا کہ ثابت ہوگیا کہ 2018 میں کس طرح انتخابات کے نتائج میں ہیرا پھیری کی گئی۔ تفیش کا رُخ میاں شریف کی طرف موڑا جاتا تو تمام سوالات کے جواب مل جاتے، جنہوں نے 1930 کی دہائی میں تجارت کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ میاں شریف قیام پاکستان کے وقت کئی کمپنیاں قائم کرچکے تھے، پانامہ تحقیقات کا مقصد سچ تلاش کرنا نہیں بلکہ انتقامی کارروائی تھا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے