پی ٹی آئی

ممنوعہ فنڈنگ کیس، کراچی میں تحریک انصاف کے 4 بینک اکاؤنٹس کا سراغ مل گیا

کراچی (پاک صحافت) ممنوعہ فنڈنگ کیس کے متعلق ایف آئی اے نے تحقیقات کرتے ہوئے کراچی میں چار بینک اکاونٹس کا سراغ لگا لیا ہے جن کے ذریعے پی ٹی آئی کو فنڈنگ وصول ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے دوران کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے 4 بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا ہے۔ ایف آئی اے کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے خلاف انکوائری رجسٹرڈ کردی گئی ہے اور حکام نے پی ٹی آئی کے 4 بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے کے کمرشل بینکنگ سرکل نے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ اور تحقیقاتی کمیٹی کے رکن آفتاب گوہر وٹو نے نجی بینکوں سے پاکستان تحریک انصاف کے 4 بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات فوری طلب کرلیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے