امیر حیدر ہوتی

خیبرپختونخوا کی تباہی کا ایک ذمہ دار آج اٹک جیل میں قید ہے، امیرحیدر ہوتی

صوابی (پاک صحافت) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی تباہی کا ایک ذمہ دار آج اٹک جیل میں قید ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوابی میں جلسے سے خطاب میں سابق وزیراعلیٰ امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ آج تین بڑی پارٹیاں پنجاب، سندھ اور اسلام آباد کی تقسیم پر لڑ رہے ہیں، حکومت کہتی ہے کمپنیوں کا خسارہ کم ہوگا توبجلی نرخ کم ہوں گے، وزرا کو صرف غریب عوام کی بجلی چوری دکھتی ہے۔

واضح رہے کہ انہوں نے کہا کہ وفاق خیبرپختونخوا سے کم قیمت پر بجلی خرید کر واپس مہنگی دیتا ہے، وفاقی حکومت صوبے کے وسائل پر ڈاکا ڈال رہی ہے جب کہ صوبے کی تباہی کا ایک ذمہ دار آج اٹک جیل میں قید ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی قیادت کے جارحانہ بیانات مسترد کر دیے، دفترِ خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے