ناصر حسین شاہ

عوام کی سہولت کیلئے کافی پروگرام شروع کیے، کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا، ناصر شاہ

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عوام کی سہولت کیلئے کافی پروگرام شروع کیے، کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا اور نہ ہی کسی ٹیکس میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ دن پہلے 3 نالوں کی صفائی کا کریڈٹ لے رہے تھے، اب وہ نالے کہاں گئے؟، تین نالوں کا ذکر کرتے ہیں تو 44 نالوں کا بھی ذکر کیا کریں، جو سندھ حکومت نے صاف کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی واٹر بورڈ نے موبائل ٹینکر سروس کا دوبارہ آغاز کردیا ہے، اس حوالے سے مرکزی دفتر میں تقریب سے خطاب میں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ بہتری کی جانب کراچی کے شہریوں کے لیے ایک قدم اٹھایا ہے۔ صوبائی وزیر ناصر شاہ نے کہا کہ ایپ کے ذریعہ چیک اینڈ بیلنس رکھا جائے گا، واٹر بورڈ افسران کو نئے سسٹم پر مبارکباد دیتا ہوں۔

واضح رہے کہ تقریب سے خطاب کے دوران ناصر شاہ نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک کے ذریعے ٹیکس کلیکشن کا مقصد یہ ہے کہ رقم خزانے میں جمع کی جاسکے۔ پیپلز پارٹی آج بھی مردم شماری کے خلاف بات کرتی ہے، اسے بہتر کیا جائے، اس حوالے سے سندھ حکومت مکمل تیار ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم سے کہتے ہیں اعلانات نہ کریں کام کریں، کے سی آر وہی ہے، جو سابقہ دور حکومت میں بھی شروع کی جانی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے