ایف آئی اے

حکومت کی جانب سے ڈالر، چینی، کھاد، پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے بڑا قدم

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں حکومت کی جانب سے امریکی ڈالر، چینی، کھاد اور پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ایک اور بڑا اقدام اٹھایا گیا ہے۔ اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کو اختیارات فراہم کیے گئے ہیں۔ وزیرِ داخلہ کی صدارت ہونے والے اجلاس کے بعد ایف آئی اے کو کارروائیوں کے احکامات جاری کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ڈالرز اور دیگر غیر ملکی کرنسی کے تمام ایگزٹ اور انٹری پوائنٹس پر ایف آئی اے کارروائی کر سکے گی۔ ایف آئی اے کے تمام زونل ڈائریکٹرز کو روزانہ کی بنیاد پر متعلقہ فارم کے ذریعے تفصیلات ہیڈ کوارٹر فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ جاری کیے گئے مراسلے کے مطابق اس حوالے سے ایف آئی اے کے تمام زونل ڈائریکٹرز روزانہ کی بنیاد پر صبح 10 بجے رپورٹ بھیجیں گے۔

واضح رہے کہ اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کے حوالے سے اینٹی منی لانڈرنگ ڈائریکٹریٹ سے انسپکٹر کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کے تمام زونل ڈائریکٹرز کو بھی ایک فوکل پرسن مقرر کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے