خرم دستگیر

9 مئی جیسے واقعات روکنے کیلئے قانون سازی ہوگی۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ 9 مئی جیسے واقعات روکنے کے لیے قانون سازی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما خرم دستگیر نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کوئی سیاسی احتجاج نہیں تھا، کچھ ہزار لوگ تھے جنہوں نے توڑ پھوڑ کی، 9 مئی کو ریاست پر حملہ تھا، احتجاج نہیں تھا۔

خرم دستگیر کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف نے 2014 میں دھرنے کے باوجود اپنے کام کیے، بجلی کے منصوبے لگائے اور دہشت گردی سے نمٹے، نوازشریف نے دھرنے کے باوجود سی پیک پر کام کیا، ماضی میں عدالتی کمیشن ڈیلیور کرنے میں ناکام رہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ ایک جھتہ 9 مئی کو بے نقاب ہوگیا، ہمیں 9 مئی کے ذمہ داران کو سخت ترین سزا دینا ہے، آئندہ کابینہ کو ایسے اقدامات کی روک تھام کے لیے قانون سازی کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ سیٹ ایڈجسمنٹ کے معاملات آگے بڑھ رہے ہیں، ٹکٹوں کے اعلانات کے ساتھ ایڈ جسمنٹ کے اعلان بھی ہوں گے، امید ہے ایم کیو ایم کے ساتھ گفتگو بھی جلد حتمی مراحل میں داخل ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے