حکومت

حکومت نے اپنی تشہیر کیلئے ایک ارب روپے منظور کرلئے

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک بھر میں غریب عوام دو وقت کی روٹی کے لئے تڑپ رہی ہے جبکہ حکومت عوامی مسائل پر توجہ دینے کے بجائے اپنی تشہیر اور سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں حکومت کی تشہیر و تبلیغ کے لئے ایک ارب روپے کا فنڈ منظور کیا گیا ہے۔ جسے حکومت کی جانب سے انجام دئے گئے اقدامات کی ملک بھر میں تشہیر پر خرچ کئے جائیں گے۔ جبکہ غریب شہریوں کو ایک وقت کی روٹی بھی میسر نہیں ہے۔ آئے دن بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عام شہری کو بھوکا رہنے پر مجبور کیا ہے۔

حکومت کی تشہیر کے لئے منظور کئے گئے فنڈ کو وزرات اطلاعات کی درخواست پر منظور کیا گیا ہے۔ وزارت اطلاعات اس فنڈ کو حکومتی اقدامات کی تشہیر و تبلیغ پر خرچ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عدالت سے گزارش ہے کہ 9 مئی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے گزارش ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے